• Home
  • Blog
  • خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری کردیےگئے: ثمر ہارون بلور
Image

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کیخلاف نیب کارروائیاں تیز، متعدد افراد کو نوٹسز جاری کردیےگئے: ثمر ہارون بلور

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی قیادت کےخلاف نیب کارروائیاں تیز ہوگئیں۔

ثمر ہارون بلور کے مطابق نیب نے 13 نومبر کو دو اہم انکوائریوں کے سلسلے میں متعدد افراد کو نوٹسز جاری کردیے۔

انہوں نے کہا  سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے اہلخانہ کی کاروباری شراکت داریوں سے متعلق ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

ثمر ہارون بلور کے مطابق ڈاکٹر امجد علی کے خلاف جاری انکوائری میں 9 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری کے معاملے پر 5 افراد کو بطور گواہ طلب کیا گیا ہے، مذکورہ جائیداد کی خریداری کے لیے کی جانے والی 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کی ادائیگیوں کی چھان بین جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب نے پانچوں افراد کو 19 نومبر کو تحقیقاتی افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا جبکہ ڈاکٹر امجد علی کے کیس میں دوسرا کال اپ نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ثمر ہارون بلور  نے مزید بتایا کہ ایک گواہ کو 17 نومبر کو طلب کیا گیا ہے جبکہ 4 نجی کمپنیوں کا بینک ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top