• Home
  • Blog
  • خیبر پختونخوا میں مجبوری میں ایمرجنسی لگانی پڑی، خاموش تماشائی بن کر تباہی نہیں دیکھ سکتے تھے: وزیراعظم
Image

خیبر پختونخوا میں مجبوری میں ایمرجنسی لگانی پڑی، خاموش تماشائی بن کر تباہی نہیں دیکھ سکتے تھے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مجبوری میں ایمرجنسی لگانی پڑی، خاموش تماشائی بن کر تباہی نہیں دیکھ سکتے تھے۔

گوجرانوالا میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی ترقی اور خوش حالی کیلئے حاضر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں مجبوری میں ایمرجنسی لگانی پڑی، آئے روز دھمکیاں اور لانگ مارچ کیے جارہے تھے، دھرنوں سے پورے ملک کا نظام مفلوج ہوتا ہے، سہیل آفریدی کوکہا تھا صوبےکو جو وسائل چاہئیں فراہم کریں گے، خاموش تماشائی بن کر تباہی نہیں دیکھ سکتے تھے، اگر ایسا کرتے تو مجرمانہ غفلت ہوتی اور آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہ کرتیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو کہا دہشت گردی کے خلاف مل کر چلیں، جواب میں لانگ مارچ کی دھمکیاں مل رہی تھیں، اس بار انہوں نے خون ریزی کا منصوبہ بنایا تھا، پی ٹی آئی کی ماضی کی تاریخ بھیانک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، افغانستان سے 2018 کے بعد سے دہشت گردی کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خلیجی جنگ کے اثرات پورے خطے پر ہیں ، وزیر اعظم مذاکراتی کمیٹی نے دن رات بیٹھ کر کوششیں کیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا جس کی پارلیمنٹ نے توثیق کردی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top