• Home
  • Blog
  • ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
Image

ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں موجود مسافر  دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

ترجمان کے مطابق ریاض اسلام آباد کی پرواز میں ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافر کو دل کا دورہ پاکستانی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب پڑا، اطلاع ملتے ہی پائلٹ نے پرواز کا رخ موڑ دیا اور ملتان میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی، ائیرپورٹ پر موجود میڈیکل ٹیم نے طیارے میں مسافر کا فوری معائنہ کیا۔
ڈاکٹرز نے کہا کہ 47 سالہ مسافر محمد صادق خان پرواز میں ہی انتقال کرچکے  تھے اور ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

ترجمان کے مطابق میت کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو ڈھائی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top