• Home
  • Blog
  • ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل
Image

ریڈیو پاکستان حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتاری کے بعد جیل منتقل

پشاور: پی ٹی آئی رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو گزشتہ روز  گرفتار کرنے کے بعد  آج جیل منتقل کردیا گیا۔

 پی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں کو گزشتہ رات پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیاگیا  تھا۔

گرفتاری سے قبل ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان بار روم میں آئے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے مین گیٹ پر موجود تھے جہاں تینوں رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتاری کے وقت صحافی نے ایس ایس پی آپریشنز سے سوال کیا کہ کیا آپ کے پاس تھری ایم پی او کے آرڈر موجود ہیں جس کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا؟

صحافی کے سوال پر ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے کہا کہ میرے پاس تھری ایم پی او آرڈر موجود ہے، پولیس کے مطابق تینوں رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں رہنماؤں کی ریڈیو حملہ کیس میں درخواست ضمانت خارج کردی تھی جس پر پولیس نے انہیں گرفتارکرنے کی کوشش کی تاہم انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا تھا،  اس دوران تیمور سلیم جھگڑا ، کامران بنگش اور عرفان سلیم ہائی کورٹ بار روم میں موجود رہے۔

پی ٹی آئی رہنما عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ پہنچے، عدالت نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی تاہم ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پشاور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کے باہر موجود رہے بعد ازاں وہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتاری دینے پر آمادہ کرنے کے لیے بارروم آئے اور ان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کوحراست میں لیکر اپنے ساتھ گاڑی میں لےگئے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top