• Home
  • Blog
  • سابقہ اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
Image

سابقہ اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

لاہور: سابقہ اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والے شخص سمیت سائبر بلیک میلنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کی خصوصی ہدایات پر سائبر بلیک میلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

این سی سی آئی اے کی ٹیم نے لاہور سے ایک، فیصل آباد سے 2 جبکہ ملتان سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔

لاہور سے گرفتار ملزم افتخار پر الزام ہے کہ وہ اپنی سابق اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث تھا۔ اسی طرح فیصل آباد سے محمد آصف اور محمد عرفان کو واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ملتان میں کارروائی کے دوران خواتین کو الیکٹرانک ذرائع سے ہراساں کرنے کے الزام میں محمد شعیب، محمد سالار اور احمد علی کو گرفتار کیا گیا۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب حسام بن اقبال کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے گئے ہیں، جن کا فرانزک تجزیہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں۔

امریکی اے آئی ٹیکنالوجی چین کی جوہری میزائل صلاحیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بیجنگ کو تشویش لاحق

امریکی اے آئی ٹیکنالوجی چین کی جوہری میزائل صلاحیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بیجنگ کو تشویش…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

واٹس ایپ سکیورٹی میں خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر ایڈوائزری جاری

اسلام آباد: واٹس ایپ میں سکیورٹی کی خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے…

ByByMomina Fatima Nov 24, 2026

سعودی شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر آل سعود انتقال کر گئے

ریاض: سعودی عرب کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔ ایوانِ…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top