• Home
  • Blog
  • سرجانی میں خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قریبی رشتے دار قاتل نکلا: پولیس
Image

سرجانی میں خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، قریبی رشتے دار قاتل نکلا: پولیس

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل ہوگیا جس میں قاتل مقتولہ کا قریبی رشتے دار نکلا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے تین بچوں کے قتل میں مقتولہ کی نند کا شوہر (نندوئی) ملوث نکلا جسے تدفین کے بعد خاتون کے گھر سے ہی گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم نے مقتولہ سے زیادتی کی کوشش کی، مزاحمت پر پہلے خاتون اور اس کی کمسن بیٹی کو قتل کیا اور پھر مدرسے سے واپس آنے والے دونوں بچوں کو بھی قتل کردیا تاکہ وہ کسی کو واقعے کے بارے میں نہ بتاسکیں۔
عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزم نے قتل کے لیے سریا استعمال کیا اور گھر واپس جاتے ہوئے اسے نالے میں پھینک دیا، ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ مقتولہ کے موبائل فون کی تلاش جاری ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہےکہ ملزم نے واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی بھی کوشش کی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top