ریاض: سعودی عرب کی فوج نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جانب آنے والے تین ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق مکہ مکرمہ کی جانب بڑھنے والے دو ڈرونز کو روک کر تباہ کیا گیا، جبکہ مدینہ منورہ کی جانب آنے والا ایک اور ڈرون بھی مار گرایا گیا۔
دوسری جانب حوثی ملیشیا نے مکہ مکرمہ کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کی تردید کی ہے، تاہم مدینہ منورہ سے متعلق اطلاعات پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔














