• Home
  • Blog
  • سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام، تمام اہداف فضا میں تباہ
Image

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام، تمام اہداف فضا میں تباہ

سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل حملے ناکام، تمام اہداف فضا میں تباہ

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی جانب حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز اور 5 میزائل داغے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فضائی دفاعی نظام نے تمام اہداف کو فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحادی افواج کے مطابق مکہ مکرمہ اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کی جانب بھیجے گئے حوثی ملیشیا کے 2 ڈرونز کو فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ریاض ریجن کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیا کے 3 کروز میزائل بھی تباہ کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے مغربی علاقے کی جانب داغے گئے مزید 2 بیلسٹک میزائلوں کو بھی فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔

اس طرح سعودی عرب کی جانب داغے گئے مجموعی طور پر 2 ڈرونز اور 5 میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top