• Home
  • Blog
  • ضلع خیبر میں بے ہوش ہونیوالے 5 بچے اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق
Image

ضلع خیبر میں بے ہوش ہونیوالے 5 بچے اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق

خیبر میں بے ہوش ہونے والے 5 بچے انتقال کرگئے۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کے تھانا بازار ذخہ خیل علاقے قاضیانو کلے میں ایک ہی خاندان کے7 بچے بے ہوش ہو گئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ بچوں کو علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران  5 بچے دم توڑگئے جب کہ 2 بچوں کو پشاور کے اسپتال میں طبی امداد دی جاری ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سال سےکم ہیں۔

ادھر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق بیماری کی تشخیص کے لیے بچوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو کئی روز سےکمزوری محسوس ہورہی تھی، میڈیکل ٹیم بازار ذخہ خیل کے گاؤں قاضیانو کلے کا معائنہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top