• Home
  • Blog
  • عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Image

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے خون کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کراچی میں اپنے سروں کا جادو جگائیں گے جس حوالے سے انہوں نے ایک پریس کانفرنس بھی کی اور اپنے کانسرٹ کی سیریز کے حوالے سے بات کی۔

شفقت امانت علی نے کہا کہ مجھے اس کانسرٹ کی ریہرسل کرنے میں کافی وقت لگا کیونکہ میں ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہا تھا  جس نے مجھے، میرے خاندان، دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور کچھ دوستوں سے بھی یہ بات چھپا رہا تھا۔
گلوکار نے انکشاف کیا کہ انہیں ملٹیپل مائیلوما‘ خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ بہت سنگین معاملہ تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ میری بون میرو بائیوپسی (bone marrow biopsy) کی رپورٹ کلیئر آئی ہے لیکن مجھے ابھی بھی ایک خاص عمل سے گزرنا ہے جسےاسٹیم سیل تھراپی (stem cell therapy) کہتے ہیں۔

شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ  جب تک میرا آٹو ٹرانسپلانٹ نہیں ہو جاتا میں یہ ادویات لے رہا ہوں جو کہ ایک طرح کی بہت ہلکی کیموتھراپی ہے اور میں ہر ہفتے اس عمل سے گزرتا ہوں لیکن اب میں صحت یاب ہو چکا ہوں۔

واضح رہے گلوکار شفقت امانت علی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی ہٹ گانے گائے ہیں جن میں ‘متوا’، ‘تیرے نینا’، ‘بن تیرے’، ‘تیری جھکی نظر’، ‘آنکھوں کے ساگر’ سمیت دیگر گانے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top