• Home
  • Blog
  • عراقچی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے الزام، اسرائیلی وزیراعظم امریکہ کو نئی جنگ میں دھکیل رہے ہیں
Image

عراقچی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے الزام، اسرائیلی وزیراعظم امریکہ کو نئی جنگ میں دھکیل رہے ہیں

عراقچی کا ٹرمپ اور نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے الزام، اسرائیلی وزیراعظم امریکہ کو نئی جنگ میں دھکیل رہے ہیں

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اپنی سیاسی مشکلات سے بچنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

عباس عراقچی کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی انتخابات سے قبل نیتن یاہو کی ایک بار پھر مکمل حمایت کے اعلان کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مرتبہ جب ایران کے خلاف معاملے کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی تو ایران پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر سامنے آیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا امریکہ دوبارہ اپنی قسمت آزمانا چاہتا ہے؟ ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے بھی کچھ معاملات ابھی نامکمل ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید الزام لگایا کہ نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں، چاہے اس کے نتائج اسرائیل یا خود امریکی صدر کے لیے کتنے ہی سنگین کیوں نہ ہوں۔

عراقچی کا یہ ردعمل ٹرمپ اور نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آیا، جن میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو امریکہ اور اسرائیل مل کر اس معاملے کو ختم کر دیں گے۔

دوسری جانب اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات 27 اکتوبر کو ہونے والے ہیں، جن کے نتائج بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top