• Home
  • Blog
  • علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع
Image

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع

لاہور: پنجاب حکومت نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر عدالت میں جمع کرائی گئی سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں مزید 30 روزکی توسیع کردی گئی ہے۔ 
سرکاری وکیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تینوں کی نظر بندی میں دوبارہ توسیع کی تجویز  بھیجی جس پر حکومت نے نظربندی میں 7 اکتوبر کو توسیع کی۔

اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ نظری بندی کا نوٹیفکیشن ڈی سی نے جاری کیا ،آپ نے درخواست میں ڈی سی کو فریق نہیں بنایا، آپ کو علم ہونا چاہیے عدالت آپ کی درخواست سے باہر جاکر کوئی آرڈر نہیں کرسکتی۔ 

بعد ازاں عدالت نے عدالت نے سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top