• Home
  • Blog
  • عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی : جیل ذرائع
Image

عمران خان سے لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی : جیل ذرائع

بیرسٹر سلمان صفدر اورلطیف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات ختم، لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔

جیل ذرائع کے مطابق لطیف کھوسہ اورسلمان صفدر کی عمران خان سےملاقات 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وکلا نے بانی پی ٹی آئی سے مقدمات اورمتفرق پٹیشنز پر تفصیلی مشاورت کی، ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ وکلا نے بشریٰ بی بی کے مقدمات اور دیگر قانونی پہلووں پر بھی عمران خان سے مشاورت کی۔

بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ دونوں وکلا کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پرکرائی گئی۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد سردار لطیف کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین چار گھنٹے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں ان کی صحت اور مقدمات پر بات ہوئی۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ کل ہم ملاقات کی تفصیل لکھیں گے یہ سب آپ کے سامنے آشکار ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بلڈ پریشر اور آنکھ معاملہ ہے، بانی پی ٹی آئی کا ارادہ مضبوط تھا اور وہ مستعد تھے۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 28ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے لیکن اس پر بات نہیں کروں گا۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top