• Home
  • Blog
  • فرانس میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز
Image

فرانس میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز

پیرس: فرانس میں سرکاری اخراجات اور بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے 23 ہزار سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی، جس پر سرکاری ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سینیٹ میں دائیں بازو کی اکثریت نے سرکاری ملازمتوں میں کمی کی تجویز دی ہے، جس کا مقصد حکومتی اخراجات میں کمی اور مالیاتی خسارے کو محدود کرنا ہے۔

مجوزہ منصوبے کے تحت تعلیم، دفاع، داخلہ اور انصاف کے محکموں کو ملازمتوں میں کٹوتیوں سے مستثنیٰ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ دیگر سرکاری شعبوں میں ملازمتوں کی تعداد کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنظیمیں اس منصوبے پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکی ہیں، جبکہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے مجوزہ کٹوتیوں پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top