لاہور: تلخ کلامی پر خاتون مسافرکا نمبر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق دوران سفر خاتون اور ڈرائیور میں بحث ہوئی، رنجش پر ملزم نے خاتون کا موبائل نمبر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکردیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ خاتون نے شکایت ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری میں کی تھی جس پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔














