لاہور میں نجی وائلڈ لائف بریڈنگ فارم میں شیرنی کے حملے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں نجی وائلڈ لائف بریڈنگ فارم میں ایک نوجوان پر شیرنی نے حملہ کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ شیرنی کے حملے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی بریڈنگ فارم کے مالک اور ایک ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی حقیقت چھپانے کے لیے شیرنی کے حملے کو کتے کا حملہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔














