مسی سپی میں ڈیموکریٹس کا بڑا سیاسی اپ سیٹ، سکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر کو شکست دے دی
واشنگٹن: امریکی ریاست مسی سپی میں ڈیموکریٹ امیدوار سکاٹ کولم نے ریپبلکن سینیٹر سنڈی ہائیڈ سمتھ کو شکست دے کر 2026ء کے وسط مدتی انتخابات میں اہم سیاسی اپ سیٹ کر دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی طور پر ریپبلکنز کا مضبوط گڑھ سمجھی جانے والی ریاست میں ڈیموکریٹ امیدوار کی کامیابی کو پارٹی کی تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سکاٹ کولم 1982ء کے بعد مسی سپی سے امریکی سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹ بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تعمیرِ نو کے دور کے بعد ریاست سے منتخب ہونے والے پہلے سیاہ فام سینیٹر بھی ہیں۔
ان کی کامیابی کو ریاست کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے مسی سپی کی سینیٹ میں کئی دہائیوں سے قائم ریپبلکن بالادستی ختم ہو گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں امیدواروں کے درمیان مقابلہ انتہائی سخت رہا۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر سکاٹ کولم کی کامیابی کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد ریپبلکن امیدوار سنڈی ہائیڈ سمتھ نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کامیاب امیدوار کو مبارک باد دی۔














