واشنگٹن: امریکی فوجی اہلکار نے نشریاتی ادارے ’سی بی ایس نیوز‘ کو تصدیق کی ہے کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ’یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ‘ مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔
اس تعیناتی کے بعد خطے میں امریکہ کے تین طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں، جن میں ’یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بش‘ اور ’یو ایس ایس جارج واشنگٹن‘ بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق تینوں طیارہ بردار بحری جہازوں کی بیک وقت موجودگی عارضی ہوسکتی ہے، کیونکہ امریکی بحریہ کے جنگی گروپ معمول کے مطابق اپنی تعیناتی کے مقامات تبدیل کرتے رہتے ہیں۔














