• Home
  • Blog
  • میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی
Image

میر رضا قتل کیس: ضیا لنجار نے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی

کراچی: وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے میر رضا کیس سے متعلق بنائے گئے جوڈیشل کمیشن میں پیش ہوکر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائےگئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں ہوا  جس دوران وزیرداخلہ سندھ کمیشن میں پیش ہوئے اور  غیر مشروط معافی مانگ لی۔ 

جسٹس عمر سیال نے کہا کہ میر رضا کے اہلخانہ کا اعتماد بہت ہی کم ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے آگ پر پیڑول چھڑکنے کا کام کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کوئی بھی سوچے کہ سندھ حکومت تحقیقات نہیں چاہتی، ہم چاہتے ہیں شفاف کارروائی ہو اور لواحقین کو انصاف ملے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کا نتیجہ آنا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آئیں، جو لوگ ملوث ہونگے اُنہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

میر  رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے میر رضا کے بزنس پارٹنر کو دوبارہ طلب کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ احمد کی جانب سے کمیشن پر الزامات لگائے گئے۔

اجلاس میں شہریوں کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو میر رضا کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ڈیجیٹل فٹ پرنٹس اور کلاؤڈ لاگ اِن سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ 

بعد ازاں کمیشن نے میر رضا کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ، ڈاکٹرسمیہ، ایس ایچ او عدیل افضال اور ہیڈ محرر ذیشان کو طلب کرلیا۔ 

متعلقہ خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس لندن پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف امریکا کا 5 روزہ دورہ مکمل کرکے واپس لندن پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

افغانستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک خطے میں امن و ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے افغانستان سے لاحق دہشت گردی کے خطرے کےخاتمے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، سعودی عرب پر حملوں کے خلاف مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

مکہ مکرمہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان اہم…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی، 750 ملین ڈالر مالیت کی منشیات پکڑی گئی

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں مشکوک ماہی گیر کشتی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 750 ملین ڈالر کی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top