• Home
  • Blog
  • ٹرمپ کا ایران سے دیرپا جوہری معاہدے کا دعویٰ، کہا آئندہ آنے والی حکومتیں بھی اسے ختم نہیں کر سکیں گی
Image

ٹرمپ کا ایران سے دیرپا جوہری معاہدے کا دعویٰ، کہا آئندہ آنے والی حکومتیں بھی اسے ختم نہیں کر سکیں گی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایسا دیرپا معاہدہ کرنا چاہتے ہیں جو کئی دہائیوں تک برقرار رہے اور مستقبل میں آنے والی امریکی حکومتیں بھی اسے ختم نہ کر سکیں۔

فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد ایران کے ساتھ ایسا مستقل معاہدہ کرنا ہے جس کے تحت اسے جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسا معاہدہ کریں گے جو طویل عرصے تک برقرار رہے، تاکہ اگر 4، 15 یا 20 سال بعد کوئی نااہل صدر بھی اقتدار میں آ جائے تو معاہدہ برقرار رہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں ایران کے موجودہ نظامِ حکومت سے کبھی زیادہ دلچسپی نہیں رہی، تاہم ان کی بنیادی توجہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top