بینکاک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے امریکی برآمدات پر تمام محصولات ختم کرنے اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چارنویراکول کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو تاریخی تجارتی معاہدہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مجوزہ معاہدے کے تحت تھائی لینڈ امریکی گاڑیوں، طبی آلات، ادویات اور ایتھنول سمیت مختلف مصنوعات پر عائد غیر محصولاتی پابندیاں بھی ختم کرے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کی باضابطہ تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں طے کرکے اسے حتمی شکل دی جائے گی۔














