• Home
  • Blog
  • پاکستان کا سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے دائرہ کار میں توسیع کی مخالفت کا اعلان
Image

پاکستان کا سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کے دائرہ کار میں توسیع کی مخالفت کا اعلان

پاکستان نے سلامتی کونسل میں ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کردی۔

پاکستان نے ویٹو پاور کی توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے سلامتی کونسل میں جامع، جمہوری اور منصفانہ اصلاحات پر زور دیا جب کہ ویٹو کے استعمال کے بعد جنرل اسمبلی میں بحث کے انعقاد کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ 

اقوام متحدہ  میں پاکستان کے مستقل مشن کے قونصلرگل قیصر سروانی نے کہا کہ ویٹو پاور میں توسیع سے سلامتی کونسل میں عدم مساوات گہری ہوگی، نئے مستقل ارکان کی شمولیت اور ویٹو کے استحقاق میں توسیع کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ویٹو پاور کے خاتمے یا اس کے استعمال پر سخت پابندیوں کا حامی ہے، ویٹو پاور کا ناجائز استعمال اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔

قونصلرگل قیصر نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل میں منتخب ارکان کی تعداد، نمائندگی اور کردار بڑھایا جائے، سلامتی کونسل میں اصلاحات کے پانچوں نکات پر جامع پیکج کے تحت بیک وقت فیصلےکیے جائیں۔ 

ان کا کہنا تھا  کہ اصلاحات سب کے لیے ہونی چاہئیں، کسی کے لیے خصوصی مراعات نہیں۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top