• Home
  • Blog
  • پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
Image

پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پرٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے جماعت نہم کے امتحانی نتائج پر خفگی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں  طلبہ کے نتائج کو ٹیچرز کی کارکردگی سے منسلک کرنے پراتفاق کیا گیا جب کہ امتحانات میں خراب نتائج پرٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے، نیا آرڈیننس لانے اور ہرکلاس میں ماہانہ اور سالانہ امتحان شروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے اگلے ہفتے مکمل ٹائم لائن، ریفارمز پلان پیش کرنے اور نویں جماعت کے 20 فیصد سے کم رزلٹ پر فوری ایکشن لینے کا بھی حکم دیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بہترین نتائج والے اسکولوں کے لیے انعامات اور سرکاری اسکولوں میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی تعیناتی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 45 دن میں ہیڈ ٹیچرز کی آسامیاں پر کی جائیں۔

اس کے علاوہ تعلیم میں کمزور طلبہ کے لیے ایوننگ کوچنگ، اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے مانیٹرنگ ایپ متعارف کرانےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے آؤٹ سورس اسکولوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچرزکی محنت طلبہ کے نتائج میں نظر آنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top