• Home
  • Blog
  • کوئٹہ: ایک ماہ قبل 6 سالہ بچے کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی
Image

کوئٹہ: ایک ماہ قبل 6 سالہ بچے کی بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل، چچی قاتل نکلی

کوئٹہ: پولیس نے ایک ماہ قبل ملنے  والے کمسن بچے کی بوری بند لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ۔ 

سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق 22 اگست 2026 کو کمسن علی شاہ کی گمشدگی کے بعد اس کی لاش گھر کے قریب ایک بوری میں بند ملی تھی۔
سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے شواہد اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر کیس کے اصل حقائق تک رسائی حاصل کرنے کے لیے تفتیش کے دوران مختلف شواہد، دستیاب معلومات، رابطوں اور دیگر تکنیکی پہلوؤں کو باریک بینی سے جوڑا  جس کے نتیجے میں تفتیش مقتول بچے کی سگی چچی تک جا پہنچی۔

سیریس کرایم انویسٹی گیشن ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ نے جرم کا اعتراف کیاکہ اس نے گھریلو ناچاکی اور ذاتی عناد کی بنا پر بچے کو قتل کیا۔

پولیس نے بتایا کہ 6 سالہ علی شاہ کی لاش 2 روز گھر میں موجود پانی کی ٹنکی میں چھپائی گئی، بعد ازاں بدبو پھیلنے پر لاش کو نکال کر بوری میں بند کرکے گھر کے قریب پھینک دیا تھا، 6سالہ علی شاہ پولیس ملازم کا بیٹا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top