بیجنگ: گنجے پن کا شکار ایک شخص کے سر پر موجود آخری بال کو خصوصی توجہ دینے والے حجام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حجام نے اس ایک بال کو بھی عام بالوں کی طرح دھونے، سنوارنے اور اسٹائل دینے کے لیے خصوصی لگژری ٹریٹمنٹ فراہم کیا۔
حجام کے اس دلچسپ اور منفرد انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو خوب محظوظ کیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔














