• Home
  • Blog
  • گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2 خاکروب چل بسے
Image

گٹر میں کام کے دوران دم گھٹنے سے 2 خاکروب چل بسے

کراچی کے علاقے بھیم پورا میں گٹر کی صفائی کے دوران بے ہوش ہونے والے 2 خاکروب دوران علاج دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق دونوں خاکروب بدھ کی دوپہر گٹر میں کام کے دوران اچانک بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔تاہم حالت بگڑنے پر اہل خانہ نے دونوں کو نجی اسپتال منتقل کردیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔مرنےو الے خاکروبوں کی شناخت 30 سالہ ونیش اور 30 سالہ اومیش کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں نجی اسپتال سے شاہراہ فیصل پر واقع سردخانے منتقل کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top