• Home
  • Blog
  • گیس اور بجلی میں موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری، نیا طریقہ کار تیار
Image

گیس اور بجلی میں موجودہ سلیب ختم کرنے کی تیاری، نیا طریقہ کار تیار

اسلام آباد:حکومت نے  بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا گیا تاہم آئی ایم ایف  بجلی صارفین کیلئے یکم جنوری جبکہ گیس صارفین کیلئے فروری 2027سے نیا نظام نافذ  کرنا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن اور وزارت پیٹرولیم نے بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کیلئے نئی اکنامک سوشل رجسٹری تیار کر لی۔

سبسڈی کے نئے نظام پر عملدرآمد کا فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی اور نئے سبسڈی نظام پر عملدرآمد سے پہلے ٹیسٹ رن کیا جائیگا۔

آئی ایم ایف نے بجلی صارفین کیلئے یکم جنوری جبکہ گیس صارفین کیلئے فروری 2027سے نیا نظام نافذ کرنے کی شرط رکھی ہے تاہم حکومت موجودہ سبسڈی کا طریقہ کار 30 جون 2027تک برقرار رکھنا چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ریلیف مزید 6 ماہ جاری رکھنے کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھایا جائے گا جبکہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی میں 6 ماہ توسیع دینے کیلئے کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں۔

بشریٰ بی بی کی بینائی شدید متاثر، ذاتی خرچ پر فوری علاج کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ …

ByByMomina Fatima Nov 8, 2026

غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نے غیر شادی شدہ اور طلاق یافتہ بیٹیوں کو پنشن سے محروم کرنے کے احکامات کالعدم…

ByByMomina Fatima Nov 8, 2026

شدید بارشوں سے غزہ میں بے گھر افراد کے ہزاروں خیمے زد میں آگئے، امدادی سامان کی قلت سے مشکلات میں اضافہ

غزہ میں شدید بارش نے اسرائیلی حملوں کے باعث بے گھر فلسطینی خاندانوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ …

ByByMomina Fatima Nov 8, 2026

’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغام

اسلام آ باد: صدر مملکت  آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج ہندوؤں کے مذہبی…

ByByMomina Fatima Nov 8, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top