• Home
  • Blog
  • لاہور: سیف سٹی نے 40 سال سے بچھڑی بنگلا دیشی خاتون کے اہلِ خانہ کو تلاش کرلیا
Image

لاہور: سیف سٹی نے 40 سال سے بچھڑی بنگلا دیشی خاتون کے اہلِ خانہ کو تلاش کرلیا

لاہور: سیف سٹی نے 40 سال سے بچھڑی بنگلا دیشی خاتون حلیمہ کے اہلِ خانہ کو تلاش کرلیا۔

ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ بنگلادیش سے تعلق رکھنے والی حلیمہ 2013 میں اسلام آباد میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، اردو نہ جاننے کے باعث حلیمہ اپنی شناخت اور اہلِ خانہ کی معلومات دینے سے قاصر تھیں۔

ترجمان کے مطابق حلیمہ کو عارضی پناہ کیلئے ایدھی سینٹر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی سال سے مقیم تھیں تاہم سیف سٹی ٹیم نے مقامی انتظامیہ سے رابطے کرکے حلیمہ کے اہلخانہ کی تلاش جاری رکھی۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ سیف سٹی کی ٹیم نے بنگلا دیش میں حلیمہ کے بیٹے اور بھتیجے کو تلاش کر لیا، حلیمہ کے فراہم کردہ آبائی گاؤں، اہلِ خانہ کے ناموں کی مدد سے خاندان تک رسائی ممکن ہوئی۔

متعلقہ خبریں۔

کراچی: منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا کچھ حصہ گرگیا، ایک شخص جاں بحق

کراچی: منگھو پیر روڈ کے قریب عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔  کراچی…

ByByMomina Fatima Nov 5, 2026

افتتاح کے 3 روز بعد ہی سندھی مسلم کی فوڈ واک پر ڈکیتی، ڈاکو شہری سے 7 لاکھ کا موبائل فون لے اڑے

کراچی: سندھی مسلم سوسائٹی کی فوڈ واک پر موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری سے 7 لاکھ روپے مالیت…

ByByMomina Fatima Nov 5, 2026

ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار

ٹیکساس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے سینیٹ کے67 ووٹ درکار ہوں گے۔  ڈیموکریٹس کے پاس 54…

ByByMomina Fatima Nov 5, 2026

نیشنل گرڈ کی ترسیلی ناکامی، پاکستانی شہری مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور

نیشنل گرڈ کمپنی کی ترسیلی نظام کی ناکامی کے باعث شہری مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیں۔  نیشنل…

ByByMomina Fatima Nov 5, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top