• Home
  • Blog
  • یزمان–بہاولپور روٹ پر کرایوں میں کمی نہ ہونے پر مسافروں کا اظہارِ تشویش، فی کس کرایہ 230 روپے برقرار
Image

یزمان–بہاولپور روٹ پر کرایوں میں کمی نہ ہونے پر مسافروں کا اظہارِ تشویش، فی کس کرایہ 230 روپے برقرار

یزمان: یزمان سے بہاولپور آنے اور جانے والے مسافروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق یزمان–بہاولپور روٹ پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے فی مسافر کرایہ 230 روپے برقرار رکھا گیا ہے، حالانکہ حالیہ دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری اضافہ کر دیا جاتا ہے، تاہم قیمتیں کم ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی۔

شہریوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یزمان–بہاولپور روٹ کے کرایوں کا جائزہ لیا جائے اور ایندھن کی موجودہ قیمتوں کے مطابق مناسب کرایوں کا تعین یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top