• Home
  • Blog
  • یمن؛ سعودی عرب کی ایک لاکھ فوجی اہلکاروں پر مشتمل فورس کے ساتھ حوثیوں کے خلاف کارروائی کی تیاری
Image

یمن؛ سعودی عرب کی ایک لاکھ فوجی اہلکاروں پر مشتمل فورس کے ساتھ حوثیوں کے خلاف کارروائی کی تیاری

سعودی عرب کی یمن میں حوثیوں کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری، ایک لاکھ سے زائد جنگجوؤں کو متحرک کیے جانے کا امکان

سعودی عرب نے یمن میں حوثی گروپ کے خلاف ممکنہ بڑے فوجی آپریشن کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے لیے ایک لاکھ سے زائد یمنی فوجیوں اور حکومت نواز جنگجوؤں کو متحرک کیے جانے کا امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب اس کارروائی کے لیے دو منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔ پہلے منصوبے کے تحت باب المندب اور اس سے ملحقہ ساحلی علاقوں میں محدود فوجی آپریشن کیا جائے گا، جبکہ دوسرے منصوبے میں یمن کے مختلف محاذوں پر بیک وقت کارروائی شامل ہے۔

وسیع پیمانے پر آپریشن کی صورت میں البیضا، مارب، تعز اور الجوف میں حوثی ٹھکانوں کے خلاف مربوط کارروائیاں کی جا سکتی ہیں۔ زمینی کارروائی سعودی عرب کی نگرانی میں یمنی فورسز کریں گی، جبکہ سعودی فضائیہ انہیں فضائی معاونت فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کا دائرہ کار اس بات پر منحصر ہوگا کہ سعودی قیادت کون سا منصوبہ اختیار کرتی ہے۔ کارروائی شروع کرنے کی حتمی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، جبکہ مختلف اندازوں کے مطابق یہ آپریشن آئندہ چند ہفتوں میں یا نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد شروع کیا جا سکتا ہے۔

امریکا سعودی کارروائیوں کے لیے انٹیلی جنس اور ہدف بندی سے متعلق معاونت فراہم کر رہا ہے، تاہم امریکی فوج کی براہِ راست جنگی کارروائیوں میں شرکت متوقع نہیں۔

رائٹرز کے مطابق پاکستان اور ترکی نے سعودی عرب کو فوجی سازوسامان اور دیگر دفاعی معاونت فراہم کی ہے، تاہم پاکستان نے یمن کے اندر جنگی کارروائی کے لیے اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

سعودی منصوبے کو اس خدشے کا بھی سامنا ہے کہ حوثی جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی تیل تنصیبات اور دیگر اہم انفرااسٹرکچر کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

باب المندب دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں کشیدگی میں اضافے سے عالمی تجارت اور بحیرۂ احمر میں جہاز رانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مجوزہ سعودی کارروائی کا ایک اہم مقصد باب المندب پر حوثیوں کے اثر و رسوخ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران کی امارات کو وارننگ: ’امریکی اور اسرائیلی سکیورٹی پر انحصار زیادہ دیر نہیں چلے گا‘

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات پر تنقید…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

یمن؛ 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو ہلاک، یمنی فوج کا دعویٰ

یمنی فوج کا 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ یمنی فوج نے دعویٰ…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

جی سیون ممالک محفوظ ذخائر سے 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر رضامند

جی سیون ممالک کا ہنگامی ذخائر سے 4 ماہ میں 10 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

والدین کی اجازت بھی کافی نہیں، کیلیفورنیا میں 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی

کیلیفورنیا میں 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر مکمل پابندی، والدین کی رضامندی بھی قابلِ…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

امریکا؛ ہیوسٹن جانے والی پرواز برمودا ٹرائی اینگل کے قریب لاپتا، سرچ آپریشن شروع

امریکا؛ برمودا سے بوسٹن جانے والی میڈیکل پرواز سے رابطہ منقطع، 6 افراد سوار، سرچ آپریشن شروع برمودا…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

سعودی عرب نے حوثیوں کے 3 بیلسٹک میزائل مار گرائے، ملبہ گرنے سے شہری شدید زخمی

سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن سے حوثی گروپ کی جانب سے داغے گئے تین بیلسٹک…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

وائٹ ہاؤس: ٹرمپ کی ایک اور پریس اسسٹنٹ نے عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا؟

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی ایک…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

چین میں شخص کی کمر سے تین نومولود بچوں کے برابر وزن کی گانٹھ کامیابی سے نکال لی گئی

چین کے شہر لہاسا میں 71 سالہ شخص تقریباً 30 سال سے اپنی کمر پر موجود چربی کی…

ByBySajid Ali Oct 4, 2026

ایشین گیمز: پاکستان نے والی بال میں چین کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز: پاکستان نے چین کو شکست دے کر والی بال میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ناگویا:…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top