ایشین گیمز: پاکستان نے چین کو شکست دے کر والی بال میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
ناگویا: ایشین گیمز کے مینز والی بال مقابلے میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کے میچ میں چین کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔
جاپان کے شہر ناگویا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے چین کو مسلسل تین سیٹس میں شکست دی۔ پاکستان کی فتح کا اسکور 25-18، 25-16 اور 25-18 رہا۔
دوسری جانب ایشین گیمز کے کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
کرکٹ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا، تاہم پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 192 رنز بنا سکی۔














