• Home
  • Blog
  • اسپین جانے والی پرواز میں نشے میں دھت مسافر کی ہنگامہ آرائی، 4 فضائی میزبانوں کو ہراساں کرنے کا الزام
Image

اسپین جانے والی پرواز میں نشے میں دھت مسافر کی ہنگامہ آرائی، 4 فضائی میزبانوں کو ہراساں کرنے کا الزام

میڈرڈ: ایمسٹرڈیم سے اسپین کے شہر مالاگا جانے والی پرواز میں شراب کے نشے میں دھت 36 سالہ مسافر نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے چار فضائی میزبانوں کو مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیا اور نامناسب انداز میں چھونے کی کوشش کی۔

مسافر کے غیر معمولی رویے کے باعث پائلٹس کو پرواز مقررہ وقت سے پہلے مالاگا ایئرپورٹ پر اتارنا پڑی، جہاں اسپین کے سول گارڈز نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار پر بھی حملہ کیا۔ بعد ازاں اسے طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم کے خلاف جنسی ہراسانی اور سرکاری اہلکار پر حملے کے الزامات کی عدالتی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top