جھل مگسی(5 ستمبر 2026): بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں پولیس اور سی آئی اے نے ایک کامیاب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے شہر قصور سے اغوا ہونے والی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بارہ جون دو ہزار پچیس کو پنجاب کے علاقے قصور سے آمنہ بی بی نامی لڑکی کو اغوا کیا گیا تھا۔ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر جھل مگسی میں کارروائی عمل میں لائی گئی، جس میں سی آئی اے اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔
آپریشن کے دوران مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید قانونی کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔














