اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی 78 سالہ خاتون نے ‘فورٹ نائٹ’ گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 78 سالہ خاتون کا نام کیتھ بووی ہے جو گزشتہ 9 سالوں سے گیمنگ پلیٹ فارم پر grumpygran48 کے نام سے لائیو اسٹریمنگ کررہی ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ انہیں یہ شوق 2017 میں اپنے پوتے کو دیکھ کر ہوا، جو فورٹ نائٹ کھیلتا تھا جس کے بعد وہ خود بھی اس کی شوقین بن گئیں۔














