لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں فرق ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی خام تیل مربن 94 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا، جبکہ برینٹ خام تیل کے سودے 95 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 88 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔














