اسلام آباد: اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ترک نائب وزیر خارجہ موسیٰ کُلالکلکیا اجلاس میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کریں گے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بھی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹریز اور فوکل نمائندگان کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے، جس کے بعد وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس منعقد ہوگا۔














