تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور دشمن ملک میں مختلف مسائل پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں صبر و تحمل اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت دستیاب قومی وسائل کے مطابق فوج کی معاونت جاری رکھے گی جبکہ عوامی مشکلات کم کرنے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔














