تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز کے قریب قشم جزیرے کے جنوب میں پرواز کرنے والے ایک امریکی ڈرون کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
ترک خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کے مطابق ایرانی فورس نے ڈرون کی شناخت ایم کیو ایم 170 کے نام سے کی ہے اور اسے امریکا کا نواں ڈرون قرار دیا ہے جسے قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ڈرون قشم جزیرے کے جنوب میں آبنائے ہرمز کے قریب پرواز کر رہا تھا، جہاں اسے اپنے کنٹرول میں لیا گیا۔
دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ڈرون قبضے میں لیے جانے کی آزادانہ تصدیق ہوئی ہے۔














