یزمان: یزمان سے بہاولپور آنے اور جانے والے مسافروں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق یزمان–بہاولپور روٹ پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے فی مسافر کرایہ 230 روپے برقرار رکھا گیا ہے، حالانکہ حالیہ دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری اضافہ کر دیا جاتا ہے، تاہم قیمتیں کم ہونے کے باوجود کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی۔
شہریوں نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یزمان–بہاولپور روٹ کے کرایوں کا جائزہ لیا جائے اور ایندھن کی موجودہ قیمتوں کے مطابق مناسب کرایوں کا تعین یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو ریلیف مل سکے۔














