برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ سے پاکستان آنے والی دو پروازیں منسوخ ہوگئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے برطانیہ میں فضائی آپریشن کو بہتر بنانے اور پروازوں کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے نورس اٹلانٹک سے عارضی طور پر دو طیارے حاصل کیے تھے، تاہم کمپنی نے پیشگی اطلاع دیے بغیر اچانک اپنا آپریشن روک دیا۔
ترجمان کے مطابق یہ صورتحال ایسے وقت میں پیدا ہوئی جب لندن اور مانچسٹر ایئرپورٹس پر مسافروں کی چیک اِن کا عمل شروع ہونے والا تھا، جس کے باعث دونوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔














