• Home
  • Blog
  • یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر
Image

یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ کے دوران معمولی غلط فہمی بھی کسی بڑے تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔

اپنے بیان میں جیرڈ کشنر نے کہا کہ یوکرین کا تنازع اب پراکسی وار کی شکل اختیار کرچکا ہے، جبکہ مشرقی یوکرین کے علاقوں پر اختلافات امن مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یورپی ممالک نے جنگ کے دوران روس سے تقریباً 250 ارب ڈالر کا ایندھن خریدا اور یوکرین کی مالی و فوجی امداد کے مقابلے میں روس کو زیادہ رقم ادا کی۔

جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ روس سے توانائی کی خریداری جاری رکھنا یورپی ممالک کے دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ طویل بات چیت کے باوجود یوکرین کے علاقائی تنازع پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی اور مذاکرات بدستور تعطل کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

سعودی عرب کی جازان بندرگاہ پر حوثیوں کا پروجیکٹائل حملہ، جدہ کے قریب ڈرون بھی تباہ

ریاض: سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

مصر میں رنگ روڈ پر خوفناک آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق، 21 زخمی، 27 گاڑیاں جل کر تباہ

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

اسپین میں 29 نومبر کو عام انتخابات کا انعقاد، 3 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

میڈرڈ: اسپین میں 29 نومبر 2026 کو پارلیمانی عام انتخابات منعقد ہوں گے، جن میں عوام پارلیمنٹ کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top