• Home
  • Blog
  • افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی
Image

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں مکان میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، 97 زخمی

کنڑ: افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ کے علاقے اسد آباد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 97 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق دھماکا ایک اسکول کے قریب واقع مکان میں ہوا، جہاں سرنگوں کی تیاری میں استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد تیار اور ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مواد کی تیاری کے دوران اچانک دھماکا ہوا، جس سے مکان اور اطراف کے علاقے میں شدید نقصان پہنچا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان کان کنی کے شعبے سے وابستہ افراد کی ملکیت تھا، جہاں بارودی مواد اور ڈائنامائٹ بھی ذخیرہ کیا گیا تھا۔

صوبہ کنڑ کے صوبائی ہسپتال کے سربراہ مولوی داد نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں، مزید معلومات سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، جبکہ صوبائی تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ کر واقعے کی وجوہات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔

افغان حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے سے متعلق تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی بڑھ گئی، دو آئل ٹینکرز میں آگ لگنے اور تجارتی جہاز پر امریکی حملے کا دعویٰ

تہران: آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں بحری کشیدگی مزید شدت اختیار کرگئی، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بھارت میں سائبر فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، 164 غیر ملکی شہری بازیاب، فراڈ پر مجبور کیے جانے کا انکشاف

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے سائبر فراڈ کی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کے لیے مبینہ طور پر بھارت…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

پنجاب میں گندم کی درآمدی حد 25 لاکھ ٹن مقرر، آٹے کی قیمتوں پر اختلافات کے باعث نان بائیوں کی 4 دسمبر سے ہڑتال کی دھمکی

اسلام آباد/لاہور: وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کی دستیابی بہتر بنانے اور آٹے کی قیمتوں کو مستحکم…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

بہاولنگر پولیس نے پانچ سال سے لاپتا ماں، بیٹی اور نواسی کو تلاش کرلیا، 2021 سے گھر سے غائب تھیں

بہاولنگر: پولیس نے ایک ہی خاندان کی تین خواتین کو پانچ سال بعد تلاش کرلیا، جن میں ایک…

ByBySajid Ali Nov 28, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top