لندن: برطانیہ سے ایک خاتون کو پاکستان لاکر اس کی مرضی کے خلاف شادی کرانے کے مقدمے میں تین افراد کو مجرم قرار دے دیا گیا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے مطابق خاتون کو 2024 میں برمنگھم سے پاکستان منتقل کیا گیا تھا، جہاں اس کی رضامندی کے بغیر زبردستی شادی کرائی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 7 نومبر 2024 کو خاتون کی برمنگھم ایئرپورٹ واپسی پر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
برمنگھم کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے تینوں ملزمان کو جبری شادی کرانے کے جرم میں قصوروار قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو دی جانے والی سزاؤں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔













