لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں 5 شدت کے زلزلے کے باعث عمارتیں لرز اٹھیں، جبکہ ایک گھنٹے کے دوران 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاس اینجلس ایئرپورٹ کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ چھت کا ایک پینل بھی گر گیا۔
زلزلے کے بعد ساحلی علاقے میں واقع ایک آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔
حکام کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ممکنہ نقصانات کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔













