• Home
  • Blog
  • والدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیق
A joyful family moment outdoors with parents playing with their daughter.

والدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیق

کیا آپ کو معلوم ہے کہ والدین کی صحت آپ کے مستقبل کے بارے میں بھی اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن خاندانوں میں والدین کی عمریں طویل ہوتی ہیں، خاص طور پر ایسے افراد جن کی عمر 100 سال یا سے زائد ہو، تو ان کے بچے بھی بڑھاپے میں زیادہ صحت مند ہوتے ہیں۔جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع تحقیق میں دیکھا گیا تھا کہ 100 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے بچے عمر میں اضافے کے ساتھ کس حد تک صحت مند رہتے ہیں۔محققین یہ جاننا چاہتے تھے کہ جن خاندانوں میں طویل العمری عام ہوتی ہے، کیا ان کی آئندہ کی نسلوں میں لمبی عمر موروثی طور پر منتقل ہوتی ہے یا نہیں۔ اس تحقیق میں 3 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جن میں 4030 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ان میں سے 2319 افراد ایسے تھے جن کے والدین میں سے کسی کی عمر 100 سال تھی جبکہ دیگر افراد ایسے تھے جن کے والدین کی عمر اتنی طویل نہیں تھی۔ان افراد کی مانیٹرنگ کی گئی جبکہ عمر میں اضافے کے ساتھ لاحق ہونے والے طبی مسائل، امراض قلب، کینسر، ہائی بلڈ پریشر اور فالج وغیرہ کو دیکھا گیا۔عام طور پر جن افراد کی عمر 100 سال یا اس سے زائد ہوتی ہے، انہیں کافی تاخیر سے عمر کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض کا سامنا ہوتا ہے یا کچھ کو تو کسی بھی مرض کا سامنا نہیں ہوتا۔ ایسے افراد کے بچوں کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ان میں درمیانی عمر میں موت کا خطرہ 43 فیصد، امراض قلب کا خطرہ 33 فیصد اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہوتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انہیں مختلف امراض کا سامنا کافی تاخیر سے ہوتا ہے۔البتہ والدین کی طویل العمری سے بچوں میں کینسر کے خطرے میں کوئی خاص کمی نہیں آتی جبکہ فالج کا خطرہ کسی حد تک کم ہوتا ہے۔ 
محققین کے مطابق نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ والدین کی طویل عمر کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کی عمر بھی ان کی طرح طویل ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے خاندانی عادات اہم ہوتی ہیں جیسے والدین کی غذائی عادات، جسمانی سرگرمیاں اور تمباکو نوشی سے گریز وغیرہ، جو بچے بھی اپنا لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top