• Home
  • Blog
  • نوجوان سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا ملزم 2 لاکھ کے مچلکوں عوض ضمانت پر رہا
Judge signing documents at desk with focus on gavel, representing law and justice.

نوجوان سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا ملزم 2 لاکھ کے مچلکوں عوض ضمانت پر رہا

لاہور: 

17 سالہ نوجوان سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا ملزم 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں 17 سالہ نوجوان سے مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے مقدمے میں ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس محمد وحید خان نے ملزم مبشر کی درخواست پر سماعت کی، جہاں عدالت نے ملزم کی 2 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی آر میں وقوعہ کی تاریخ اور وقت واضح نہیں، مقدمہ تقریباً 5 ماہ کی تاخیر سے درج کیا گیا۔ مدعی کی جانب سے ویڈیو واٹس ایپ گروپ میں شیئر ہونے تک کوئی شکایت نہیں کی گئی۔ مبینہ وقوعہ کا کوئی چشم دید گواہ موجود نہیں ہے۔

درخواست ضمانت میں مزید کہا گیا کہ ملزم کے خلاف جرم سے جوڑنے کے لیے کوئی قابلِ اعتماد مواد ریکارڈ پر موجود نہیں۔ ملزم گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہے اور پولیس کو مزید تفتیش کے لیے اس کی ضرورت نہیں۔ شریک ملزم عبدالرحمان کو 25 مئی 2026 کو بعد از گرفتاری ضمانت دی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ سیشن عدالت نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت 27 جون 2026 کو خارج کر دی تھی۔ ملزم نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کنگن پور میں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top