تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے ان کا تعاقب کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش ضروری قانونی کارروائی اور شناخت کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کردی، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔














