• Home
  • Blog
  • ایل پی جی کی فی کلو قیمت کل سے کتنی ہوگی؟
A collection of red gas cylinders stored in an industrial setting, Dubai.

ایل پی جی کی فی کلو قیمت کل سے کتنی ہوگی؟

اسلام آباد : ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے ایل پی جی 4 روپے 33 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی اس اضافے کا اطلاق یکم ستمبر 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہو کر 3 ہزار 52 روپے 9 پیسے کا ہو گیا۔

دستیاب قیمتوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی پروڈیوسر قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 351 روپے 52 پیسے فی میٹرک ٹن مقرر ہے، جبکہ 11.8 کلوگرام سلنڈر کے حساب سے یہ قیمت 2 ہزار 564 روپے 75 پیسے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے 35 ہزار روپے فی میٹرک ٹن کا مارجن شامل کیا گیا ہے، جو 11.8 کلوگرام سلنڈر کے لیے 413 روپے بنتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top