• Home
  • Blog
  • ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ موجود ہے، ٹرمپ
Image

ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ موجود ہے، ٹرمپ

ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ موجود ہے، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈنگ دستیاب ہے۔ تاہم انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایران سے متعلق امریکی پالیسی روکنے کی کوشش کی تو حاصل ہونے والی کامیابی ناکامی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس نے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں اور پالیسی کو ختم کیا تو وہ ایک بڑی کامیابی کو شکست میں بدل دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ اگر ڈیموکریٹس نے اس پالیسی کو روکنے کی کوشش کی تو یہ ایک جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے مترادف ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں کہ ڈیموکریٹس سیاسی طور پر ایسا کوئی قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا جب چاہے ایران کے خلاف جنگ ختم کرسکتا ہے۔

امریکی صدر سے جب پوچھا گیا کہ کیا ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے ان کے پاس وقت محدود ہوتا جا رہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ جنوری کے آخر تک اس مقصد کے لیے عملاً فنڈنگ دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے فروری میں ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدا میں اس کی مدت تقریباً چار ہفتے بتائی تھی۔ تاہم بعد ازاں تہران کے ساتھ مذاکرات، جنگ بندی اور مفاہمتی یادداشت کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

امریکی فوجی اڈے کہیں بھی منتقل کرلیں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، علی عبداللہی

امریکی فوجی اڈے کہیں بھی منتقل کرلیں، ایرانی افواج کی پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے، علی عبداللہی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

ترکی میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، فضائیہ کے 5 اہلکار جاں بحق

ترکی میں تربیتی پرواز کے دوران فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، فضائیہ کے 5 اہلکار جاں بحق استنبول: ترکی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

محمد ذیشان علی کی خلائی روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے، احسن اقبال

محمد ذیشان علی کی خلائی روانگی پاک چین دوستی میں اہم سنگ میل ہے، احسن اقبال جیوچوان: وفاقی…

ByBySajid Ali Nov 25, 2026

میرے پاس کوئی ٹیلنٹ نہیں تھا بس خوش قسمتی سے اداکار بنا: جیتندر کا انکشاف

بالی وڈ کے نامور  اداکار  جیتندر نے خود سے متعلق حیرت انگیز  انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان…

ByByMomina Fatima Nov 25, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top