• Home
  • Blog
  • کویت میں بڑی پابندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان
Image

کویت میں بڑی پابندی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان

کویت سٹی: پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) نے گرمیوں کے موسم میں کھلے مقامات اور دھوپ میں دوپہر کے اوقات کار کے دوران کام پر عائد موسمی پابندی کے ختم ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پابندی شدید گرمی میں کارکنوں کو ہیٹ اسٹروک اور دیگر طبی خطرات سے بچانے کے لیے ہر سال یکم جون سے 31 اگست تک نافذ کی جاتی ہے۔

ادارے کی جانب سے اس امر پر زور دیا گیا ہے کہ اگرچہ پابندی کا یہ موسم ختم ہو چکا ہے، تاہم تمام کارخانوں، کمپنیوں اور آجروں پر لازم ہے کہ وہ کارکنوں کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی بدستور جاری رکھیں۔

پبلک اتھارٹی فار مین پاور کے مطابق، فیلڈ انسپکشن ٹیمیں کام کی جگہوں کا مسلسل معائنہ کرتی رہیں گی تاکہ پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے، اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top